چمن میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

چمن(روشن پاکستان نیوز): بلوچستان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں رات گئے فائرنگ کے دو مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک واقعہ میزئی اڈا کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مسلسل ڈیوٹی، وفاقی پولیس دباؤ کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ کو مسے زائی کے مقام پر بند کر دیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ چمن کے علاقے دولنگی میں پیش آیا، جہاں دو قبائل میں مسلح تصادم ہوا۔ گولیاں لگنے سے تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی چمن میں دو گروہوں کے مسلح تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید خبریں