پٹرول 300 روپے فی لیٹر ؟سینیٹر دنیش کمار نے حکومت کو تجویز پیش کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹر دنیش کمار نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ لوگوں کو ایران سے پٹرول لاکر بیچنے کی اجازت دی جائے، اس فیصلے سے پاکستان میں پٹرول 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان کے عوام کے روزگار اور سستا پٹرول فراہم کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

سینیٹر دنیش کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ایران سے پٹرول لا کر فروخت کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے، اگر حکومت اس فیصلے پر عملدرآمد کرتی ہے تو پاکستان میں پٹرول 300 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہو سکے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ ایران سے لائے گئے پٹرول کو قانونی قرار دیا جائے، جس سے ملکی ڈالرز کی بھی بچت ہوگی۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ اس اقدام سے پنجاب کے عوام بھی بلوچستان کے لوگوں کی کوششوں کو سراہیں گے۔

مزید خبریں