انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے طلباء کا رجسٹریشن اور انٹرن شپ کے لیے احتجاجی مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی فوری اور یقینی رجسٹریشن پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے ساتھ کی جائے،تمام فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر با معاوضہ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے، تمام فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر با معاوضہ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے،وقت کی پابندی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جب تک تمام مطالبات مکمل طور پر پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا،بعد ازاں مشاورت ایچ ای سی یا پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا,اس کا اعلان خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے طلباءمحمد طلحہ صالح و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، طلباء کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں اس وقت چار بیچز پر مشتمل تقریبا 232 طلباء زیر تعلیم ہیں ان میں سے پہلا بیچ تقریبا پانچ ماہ قبل فارغ التحصیل ہو چکا ہے تاہم تعلیمی پروگرام مکمل کرنے کے باوجود اب تک ان طلباء کو انٹرن شپ فراہم نہیں کی گئی، مزید برآں یہ ایک نہایت تشویشناک امر ہے کہ یہ ادارہ تاحال رجسٹرڈ نہیں ہے،ہم نے اپنی تعلیم کے لیے ساڑھے چار سال کی محنت اور وقت صرف کیا، لیکن اس کے باوجود یہ اہم مسائل ابھی تک حل طلب ہیں ، انہوں نے اپنےمطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی فوری اور یقینی رجسٹریشن پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے ساتھ کی جائے،تمام فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر با معاوضہ انٹرن شپ کا انتظام کیا جائے،ہماری شرائط:وقت کی پابندی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جب تک تمام مطالبات مکمل طور پر پورے نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا،بعد ازاں مشاورت ایچ ای سی یا پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی بیرونی مداخلت یا تاخیر کے باوجود احتجاج جاری رکھا جائے گا اور مسائل کے حل تک یونیورسٹی بند رہے گی، متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ ان مسائل کے فوری حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں