پی آئی اے کے اثاثوں کی منتقلی کا آرڈیننس منظور، 135 ارب سے زائد مالیت کا تخمینہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی سفارش پر “پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) آرڈیننس، 2026” کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے منتخب اثاثوں کی منتقلی کے عمل کو قانونی شکل دی جائے گی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق اس آرڈیننس کا مقصد پی آئی اے کی بعض جائیدادوں کی منتقلی کے لیے درکار قانونی تقاضے مکمل کرنا ہے۔ ان اثاثوں میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی زمین، پشاور کے حیات آباد فیز II میں واقع پلینیٹیریم، کراچی کے کے ڈی اے اسکیم I میں فٹبال گراؤنڈ، لاہور کی ایمپرس روڈ پر واقع دیال سنگھ مینشن میں دفتر، اور کراچی کی کشمیر روڈ پر قائم جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی شامل ہیں۔

نواز شریف، زرداری اور عمران خان کے ساتھ مِل بیٹھنے کی تجویز سامنے آ گئی

ذرائع کے مطابق ان املاک کی مجموعی مالیت 135 ارب روپے سے زائد ہو سکتی ہے، تاہم حتمی تخمینہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی بیرونِ ملک جائیدادوں—جن میں امریکہ، انگلینڈ، بھارت اور دیگر ممالک میں موجود اثاثے شامل ہیں—کے حوالے سے ابھی تک کوئی واضح پالیسی یا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی ایئرلائن کی مالی بحالی میں مدد مل سکتی ہے، تاہم شفافیت اور اثاثوں کی درست قیمت لگانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں پاکستان سپر لیگ فائنل (#PSLFinal) کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، جس کے باعث عوامی توجہ کا بڑا حصہ کرکٹ کی جانب مبذول ہے۔

مزید خبریں