لاہور(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔
لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیناچاہتے، 2018 سے 2022 تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔
مزیدپڑھیں:عام انتخابات کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
ان کا کہنا تھا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں، ان کی خواہش ہے مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔











