ملک کے تمام شہریوں کو بلاتفریق مساوی حقوق دیئے جائیں،سحر کامران
اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ قانون سازکے طور پر یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مساوی حقوق فراہم کیے جائیں اور ہم سب ہم آہنگی سے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اقلیتی برادریوں کو سماجی و اقتصادی مرکزی دھارے میں لانے کے موضوع پرپاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ(پی پی اے ایف)کے زہر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سحرکامران نے کہاکہ ہمارا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع کی ضمانت دیتا ہے،غیر مسلم کمیونٹیز کا سماجی و اقتصادی مرکزی دھارے میں شامل ہونا نہ صرف  اخلاقاً ضروری ہے بلکہ آئینی بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قانون سازوں کے طور پر یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر شہری خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مساوی حقوق فراہم کیے جائیں اور ہم سب ہم آہنگی سے رہیں۔ 

سحر کامران نے کہاکہ اس سلسلے میں پی پی اے ایف کی کوششیں قابل ستائش ہیں، اور میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملک بھر میں اس طرح کے اقدامات کی حمایت اور توسیع کی اپیل کرتی ہوں۔

 

مزید خبریں