هفته,  07  ستمبر 2024ء
اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت کر دی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی عدم دستیابی یا بندش کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

حکام نے بتایا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو ممکنہ طور پر آئی ٹی اور اے ٹی ایم نیٹ ورکس یا فنانشل سیکٹر کو متاثر کر سکے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسز معطل یا بند نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News