خیرپور: پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

خیرپور(روشن پاکستان نیوز)خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور فائرنگ کی زد میں آکر ایک رکشا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں 5 زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں