هفته,  07  ستمبر 2024ء
ایم این اے فیصل امین نے بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ کیخلاف 10کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کردیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز)ایم این اے فیصل امین نے بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ کیخلاف 10کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کردیا،عدالت نے بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہا کہ محمود شاہ نے درخواست گزار پر بے بنیاد الزامات لگائے،بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ نے الزام لگایا کہ درخواستگزار کے طالبان سے روابط ہیں،الزامات سے درخواستگزار اور گنڈاپور قبیلے کی ساکھ کو نقسان پہنچا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ محمود شاہ کو طلب کرکے پوچھے کہ بے بنیاد بیان کیوں دیا،محمود شاہ کو لیگل نوٹس بھیجا، کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس ، کینیا کی عدالت نے پولیس افسر کو مجرم قرار دیدیا ، فوجداری کارروائی کا حکم

یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News