اتوار,  15  ستمبر 2024ء
چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذیلی کمیٹی 4 ہفتوں میں چینی توانائی منصوبوں کے قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے تجاویز دے گی، وزیر خزانہ کی قیادت میں قائم کمیٹی دو ہفتوں تک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مین کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ کی تجاویز درست ہونے کی صورت میں رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں قائم کمیٹی چینی حکام سے بھی رابطے میں رہے گی، تجاویز میں قرض کی اقساط کی مدت کو بڑھانا یا دیگر تجاویز شامل ہو سکتی ہیں، رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد چین کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News