لاہور(روشن پاکستان نیوز)ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کے معاملے پر صحافیوں اور میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں عائشہ جہانزیب کو برطانیہ میں صحافیوں سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
صحافیوں نے جب ان سے گھریلو تشدد سے متعلق سوال کیا تو عائشہ جہانزیب نے مذکورہ معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں انہیں صحافیوں کو گھریلو تشدد سے متعلق سوال نہ کرنے کی التجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مختصر ویڈیو میں عائشہ جہانزیب بتاتی ہیں کہ ان سے گھریلو تشدد کے معاملے پر کوئی سوال نہ کیا جائے اور ان کی جانب سے جواب نہ دیے جانے پر بھی برا نہ منایا جائے، وہ صحافیوں کی شکر گزار رہیں گی۔
ان کی جانب سے تشدد کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرنے کے بعد صحافیوں نے ان سے مذکورہ معاملےپر مزید سوالات نہیں کیے۔











