ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ

کراچی (روشن پاکستان نیوز)ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن (اے او او اے) پاکستان نے ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا اشتہار منسوخ کرکے نیا اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایئر کرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزارت ہوابازی کی دونوں ڈی جیز کے اشتہار میں قابلیت، تجربہ، معیار اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا اشتہار منسوخ کر کے نیا جاری کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گزشتہ لگائے گئے ڈی جی کا بھی ایوی ایشن کا تجربہ نہیں تھا۔ غیر تجربہ کار بیوروکریٹ کے باعث 4 سال سے پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی نہیں ہوسکی۔

متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوی ایشن ماہر، قابل امیدوار کو ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی مقرر کرے۔

خط کے متن کے مطابق اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کے لیے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری کا تجربہ ہوگا۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری ایوی ایشن فوری طور پر ڈی جی سی اے اے اور ڈی جی پی اے اے کی تقرری کا نیا اشتہار جاری کرائیں۔

مزید خبریں