لاہور(فاطر ملک سے) سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جہاں فحاشی اور بے حیائی کی دلدل میں نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے وہیں ناکام محبت کی داستانیں بھی اپنی موت آپ مر رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں خاتون نے اپنی دکھ بھری دستان سناتے ہوئے کہاکہ اس کی سوشل میڈیا کے ذریعے پسند کی شادی ہوئی تھی۔
مگر اسے نہیں پتہ تھا کہ اس کے شوہر کی پہلے سے بھی دوبیویاں ہیں۔
شوہر نے شادی کے چار سال بعد بھی نہ خرچہ دیا اور نہ ہی کوئی دیکھ بھال کی۔
خاتون نے بتایاکہ ان کے دو بچے ہیں اور آج شوہر نے اسے گھر سے بھی نکال دیا ہے اور بچوں کو ماننے سے بھی انکاری ہے۔
خاتون کے مطابق اسے تشدد کا بھی نشانہ بنایاجتا رہا،والد کو فوت ہوئے پدنرہ سال ہوگئے ہیں ،بھائی نہیں ہے ہم پانچ بہنیں ہیں۔
خاتون نے بتایاکہ میں اپنی بہنوں کو مشورہ دونگی کہ کبھی بھی کسی کے جھانسے میں نہ آئیں ورنہ میرے سے بھی برا حال ہوگا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغرب نے سوچی سمجھے منصوبے کے تحت انسانیت کو ہر طرح تباہ کرنے کے لیے فحاشی اور بے حیائی کو عام کیا ہے جو اس وقت الیکٹرنک اور سوشل میڈیا پورے عروج پر پہنچ چکا ہے۔











