پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ مختص کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کیلئے کارروائی سی ڈی اے کرے گا،ذرائع کے مطابق  سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا، چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی،چوہے پکڑنے کیلئے جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی،چھتوں کی سیلنگ چوہوں کی بھرمار کی وجہ ہے،چوہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں فائلیں کتر دیں۔

مزید پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پر سخت برہم

مزید خبریں