ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خا ن پولیس نے ملزم عامر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم نعیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،وارث خان پولیس نے ملزم سرفراز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم یاسر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم واجد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم قاسم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں