خلع کے فوری بعد دوسری شادی غیر موثر، سابق شوہر نے کیس کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)عدالت سے خلع کی ڈگری لینے کے بعد دوسری شادی، شوہر نے نکاح پر نکاح کا کیس کردیا۔

فیملی عدالت سے خلع لینے کے بعد خاتون موثر سرٹیفکیٹ کے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتی۔

ڈیوٹی جج کی عدالت میں شوہر پرویز نے بیوی کے خلع کے فوری بعد شادی کرنے کےاقدام کو چیلنج کر دیا۔

عدالت کافریقین کو نوٹس جاری ہے ۔

مزیدپڑھیں:حنا الطاف اور آغاعلی کے درمیان طلاق کی تصدیق

فیملی عدالت میں بندروڈ کے پرویزاحمد نے بیوی کے سول کورٹ سے خلع کی ڈگری حاصل کرکے شادی کرنے کے اقدام کو چیلنج کردیا۔

عدالت میں وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فیملی عدالت سے خلع لینے کے بعد خاتون کو یونین کونسل جانا ضروری ہے اگر وہ طلاق موثر نہیں کراتی تو نکاح پر نکاح تصور ہو گا۔

مزید خبریں