ایئر سیال کا بین الاقوامی پروازوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز)ملک کی تیسری نجی ائیر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اب ائیرسیال کی پروازیں چین،تھائی لینڈ،امارات ،ملائیشا اور کویت کیلئے بھی روانہ ہونگی۔

اس سے قبل ایئر سیال کی بین الاقوامی  افتتاحی پروازلاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوئی تھی۔

فضائی کمپنی کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیاتھا۔

افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے شرکت کی۔

چیئرمین ائیر سیال نے بتایاتھا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے،لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

 

مزید خبریں