بجلی صارفین پر 47ارب کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر 46 ارب 99 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

 نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے، درخواست پر 26 اگست کو سماعت کی جائے گی۔

کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ مانگے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ مانگے گئے ہیں۔

مزید خبریں