آن لان لائن جعلی حکیم جنسی ادویات کے نام پر فحاشی اور بے حیائی پھیلانے لگے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)جعلی آن لان لائن حکیم جنسی ادویات کے نام پر فحاشی اور بے حیائی پھیلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آج کل سوشل میڈیا پر طرح طرح کے جعلی حکیم اپنی ویڈیوزلگارہے ہیں اور لوگوں کی ازدواجی زندگیوں کیساتھ کھیل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اگر دیکھا جائے تو ان جعلی حکما ء کی ویڈیوزسے بھرا پڑا ہے اور ان ویڈیوز سے سادہ لوح شہری زیادہ متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچے اور خواتین میں
بھی یہ فحاشی اور بے حیائی پھیلائی جارہی ہے۔

جعلی حکیم بھی سوشل میڈیا کی آڑ اس لئے لے رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ آج کل کے دور میں ہر بچے ،چھوڑے اور بڑے کے پاس یہ موبائل ہے اور وہ تشہیر کیلئے معمولی سا خرچہ

کر کے اپنے اشتہارات سوشل میڈیا پر جاری کردیتے ہیں۔

چونکہ سوشل میڈیا کا استعمال خواتین میں بھی عام ہے جس کے باعث خواتین کے سامنے بھی ایسے اشتہارات آنا اب عام سی بات ہوگئ  ہے۔

نیم حکیموں نےملک کے مختلف شہروںکے لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔

جعلی حکیم شوگر ، کالا یرقان،گردوں، جگر اور جنسی طاقت کی ادویات کی فروخت کے نام پر نہ صرف لوگوں میں موت بانٹ رہے ہیں بلکہ بے حیائی پھیلانے کا بھی ذریعہ بنے ہوئے ہیں ۔

گلی محلوں میں ڈیرے جمائے نیم حکیم عوام کیلئے خطرہ جان بن چکے ہیں۔

جنسی طاقت کی ادویات میں مضر صحت کیمیکلز کا استعمال کر کے عوام کی جانوں کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔

شہر کے بیشتر جعلی حکیم خود جان لیوا موذی امراض کا شکار ہونے کے باوجود عوام میں شفاء بانٹنے کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

جعلی حکیم شادی کورس کے نام پر نوجوانوں کو زہر دے رہے ہیں ان جعلی حکیموں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

حکیم لوٹ مار کیلئے جھوٹ اور فریب پر مبنی ایسے پمفلٹ چھپواتے ہیں کہ جسے پڑھنے والا ایک بار حکیم کے چکر میں ضرور پھنس جاتا ہے ۔

سوشل میڈیاصارفین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ ایسے اقدامات روکنے کے لئے بھی فائر وال کا استعمال کیا جائے جہاں حکومت اپنے دفاع میں اتنے اقدامات کر رہی ہے وہیں

بچوں اور خواتین میں ایسی فحاشی اور بے حیاتی پھیلانے والے پلیٹ فارمز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں