لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد بھی سامنے آرہے ہیں، گرفتار کیے گئے لوگوں نے انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ایک ادارے نے خود احتسابی کے عمل کو شروع کیا ہے، لگتا یہ ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے بھی پیغام رسانی کر رہے تھے۔











