مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ،نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے

کراچی(روشن پاکستان نیوز) مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیئے ہیں۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد

پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے گارڈز تعیناتی کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے۔

مزید خبریں