لاہور( روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزادی کی قدر کریں یہ آزادی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے عظمیٰ بخاری نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو ،پاکستان ہمارے عظیم رہنماو¿ں اور آباو¿ اجداد کی قربانیوں کا صلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ آزادی کی قدر کریں یہ آزادی ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی، اس آزادی کی خاطر ہزاروں قربانیاں دی گئیں، قائد اعظم اور ان کے رفقا نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام کے لئے ناقابل فراموش جدوجہد کی، 14 اگست کا دن ہمیں اپنے عظیم قائد ملت اور ان کے رفقائ کی جدوجہد الگ وطن کی یاد دلاتا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان کو آزادی کی شاید اس لئے قدر نہیں کیونکہ یہ کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو فتنہ فساد اور خوارج سے بچائیں، یہ فتنہ اور فساد نوجوانوں کے ذہنوں میں پاکستان مخالف نفرت اور پرتشدد سوچ بنا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ باشعور نوجوانوں کو اس فتنے و فساد کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا، جس کے اپنے بچے لندن میں ہیں وہ قوم کے بچوں کو غلامی کا درس دے رہا ہے، آزادی کی قدر ان کو ہوگی جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ، قائد اعظم کا مشن نوازشریف کا ویڑن ہے اور ان کے مشن کو شہبازشریف اور مریم نواز آگے بڑھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد











