عہد کریں پالیسیوں کے تسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے: احسن اقبال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ عہد کریں پالیسیوں کےتسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

یوم آزادی پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ اس ملک کے قیام کےلیے ہمارے آباو اجداد نے بیشمار قربانیاں دیں، ہمیں داخلی، علاقائی اور عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے ترقی کے اہداف کا درست تعین نہیں کر سکے، ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ہم سے بہت آگے نکل گئے لیکن ہم آج بھی اپنی منزل کا تعین کرنے میں لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادی پر پاکستانیوں کو مبارک باد

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت کو ملک کی معاشی، سماجی و ادارہ جاتی سمت کا ادراک ہے، عہد کریں پالیسیوں کےتسلسل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

مزید خبریں