اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منائیں گے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو وزیر اعظم ہاؤس پروٹوکول کے ساتھ لایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھنی ہے، انڈسٹری زراعت، کامرس کو زندہ کرنا ہے، تو کاسٹ پروڈکشن میں کمی لائے بغیر درآمدات کو بڑھانا ممکن نہیں ہے، وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ جب تک ہم دوسرے ممالک کی ان پُٹ کاسٹ تک کمی نہیں لائیں گے، تب تک مقابلہ ممکن نہیں ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ہمارا دوسرا ہدف ہے، اس کی اصلاحات پر کام کرنا ہے، اس میں موجود غلطیوں کو سدھارنا ہے، جس کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی ہے۔
ایف بی آر سے متعلق مزید کہا کہ حال ہی میں ایف بی آر کے افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، آج پھر میں بلا خوف کہتا ہوں کہ میں ان میں سے شاید ایک کو جانتا ہوں گا، میری کسی سے ذاتی سلام دعا ایک آدھ کے علاوہ شاید کسی سے ہو، 4 راتیں میں خودبیٹھا اور انہوں نے جا کر سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا۔
مزید پڑھیں: لاوا پکا ہوا، لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں،عمران خان نے خبردار کر دیا
وزیر اعظم کا کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے پاس مکمل اختیارات موجود ہیں، آپ پیپر ورک سے اپنے آفسز کو ڈجیٹلائزیشن کی جانب لے جائیں، اس حوالے سے ہم نے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی ہیں، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت ایک نعمت ہے، اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔











