خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ کئی سالوں سے تنخواہ سے محروم، افسوسناک تفصیلات منظر عام پر

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ کو کئی سال سے تنخواہ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اس حوالے سے جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 389اساتذہ کو تین سال سے تنخواہ نہیں ملی۔
رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے 727اساتذہ ایک سال سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’صوبہ مالی بحران کا شکار ہے۔ تین سالوں میں 45کروڑ روپے کے فنڈز جاری نہیں ہو سکے۔ جب تک یہ رقم فاؤنڈیشن کو جاری نہیں کی جاتی، ان اساتذہ کو تنخواہ نہیں دے سکتے۔‘‘

مزید پڑھیں: تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول

مزید خبریں