استور(روشن پاکستان نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گزشتہ رات ہونے والی موسلاد ھار بارش کے باعث اس وقت سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔
استور کے علاقہ کشمت میں سیلابی ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔
سیلابی ریلے سے کئی مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
مزید پڑھیں:درہ آدم خیل ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 10 افراد جاں بحق
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے آج چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں متعدد مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔











