بدھ,  15 جنوری 2025ء
ایم ٹیگ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں شہریوں کیلئے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔

رسائی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے این ایچ اے نے ایم ٹیگز کو ری چارج کرنے کیلئے متعدد اختیارات قائم کئے ہیں جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں