هفته,  18 اپریل 2026ء
اسلام آباد: تھانہ گولڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور دبنگ کارروائی، ملزم یاسر گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کو نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 153/26 کے تحت ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں خطرناک منشیات (آئس) برآمد ہوئی۔

یہ کارروائی سب انسپکٹر آصف اعوان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری حکمت عملی کے تحت انجام دی، جس کے نتیجے میں ملزم کو موقع پر ہی قابو کر لیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے ابتدائی بیان میں مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ “ڈاکٹر انتخاب” نامی شخص کے لیے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث رہا ہے، جس کے بعد پولیس نے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات اور چھاپوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز اور سختی سے جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے اسی طرز کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں

مزید خبریں