پشاور (روشن پاکستان نیوز) مالی بحران سے متاثر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ ارکان پر نوازشات کی برسات کرتے ہوئے وزراء کی تنخواہوں، الاونسز اور مرعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔
صوبائی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کےلئے ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومت، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دے گی، جب کہ وزراء کو ہاؤس سبسڈی دینے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
مزید پڑھیں: توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کرنے کا حکم
واضح رہے کہ ماضی میں اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کے مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔ کابینہ اراکین کو 2 لاکھ ہاؤس رینٹ اور10 لاکھ گھر مرمت کے لئے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔











