بدھ,  03 جولائی 2024ء
کراچی: گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ2021 اور 2022 میں جولائی کے مہینے میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News