هفته,  13 جولائی 2024ء
جی ڈی اے رہنما خدا بخش قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان میں سے دو گرفتار

میرپورخاص(روشن پاکستان نیوز)گزشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما خدا بخش درس کے قتل کے کیس کے سلسلے میں دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مذکورہ کیس کے حوالے سے میرپورخاص میں درج ایف آئی آر میں 6 ملزمان نامزد کیے گئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق خدا بخش درس کو انکے محافظ سمیت قتل کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News