جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی، وزیر خزانہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں جانے سے پہلے کوشش تھی کہ ہم سارا بیک لاگ ختم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر ورلڈ بینک نے داسو کے لیے منظور کیے، آئی ایف سی نے پی ٹی سی ایل کے لیے 40 کروڑ ڈالرز منظور کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میکرو اسٹیبلیٹی کو ہم نے مستقل کرنا ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے، جو میکرو اشارے ہیں وہ اگے پیچھے ہوگئے تو ہم مائیکرو مغیرات پر ضرور آئیں گے لیکن اگر میکرو اسٹیبلیٹی رک گئی تو مشکل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: معیشت بہتر ہورہی ہے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، وزیرخزانہ

مزید خبریں