منگل,  23 جولائی 2024ء
کراچی: محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی

کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے دوران بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News