بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
حیدرآباد،کراچی سے آئے باپ بیٹی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز)حیدرآباد کے علاقے حسین آباد کے قریب دریائے سندھ میں باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 9 سالہ مریم اور اسکے والد یعقوب شامل تھے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے یعقوب سیر و تفریح کےلیے دریا کنارے گیا، وہاں بچی پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔

پولیس کے مطابق بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ بھی ڈوب گیا، لاشیں نکال کر کوٹری اسپتال منتقل کردی گئیں۔

مزید خبریں