هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ ‘Paksat MM1’ زمین کے مدار میں پہنچ گیا

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ Paksat MM-1 زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینلز نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام انٹرنیٹ کے تیز ترین انقلاب سے چند قدم دور ہیں۔پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ زمین کے مدار میں داخل ہو گیا ہے، پانچ ٹن کا پاک سیٹ ایم ایم-1 جدید آلات سے لیس ہے، جو ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینلز نے بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے، ابتدائی طور پر سیٹلائٹ کی کارکردگی جانچنے کے لیے مختلف تکنیکی ٹیسٹ کیے جائیں گے، تمام فنکشنز فعال ہونے کے بعد مواصلاتی کمپنیاں سیٹلائٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ .اس سیٹلائٹ کو 30 مئی کو قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے خلا میں بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اگست 2011 میں بھیجے گئے پاکستان کے سیٹلائٹ 1R کا جدید ورژن ہے، یہ سیٹلائٹ جدید معلومات کو فروغ دینے کے علاوہ ای کامرس، ٹیلی میڈیسن، ای گورننس میں اپنا کردار ادا کرے گا۔پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون’ زمینی مدار میں پہنچ گیاتکنیکی ٹیسٹ ہوں گے، تمام فنکشن فعال ہونے کے بعد مواصلاتی کمپنیاں سیٹلائٹ سےفائدہ اٹھاسکیں گی۔سیٹلائٹ تیس مئی کوقومی خلائی ایجنسی سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجاگیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اگست 2011 میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے پاک سیٹ ون آر کا جدید ورژن ہے، سیٹلائٹ ای کامرس، ٹیلی میڈیسن، ای گورننس کے سوا جدید معلومات کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News