احمد فرہاد کو سلو پائزن دیا جا رہا ہے، سردار کے ڈی خان ایڈووکیٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سردار کے ڈی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کو سلو پائزن دیا جا رہا ہے۔

شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ نے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مظفرآباد کی عدالت میں دائر کر دی۔

سینئر قانون دان سردار کے ڈی خان اور محمود بیگ شاعر احمد فرہاد کے نئے وکیل ہوں گے۔

وکیل سردار کے ڈی خان نے کہا کہ گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی، ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

وکیل نے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شاعر احمد فرہاد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر ون کی عدالت میں ہو گی۔

مزید خبریں