هفته,  27 جولائی 2024ء
منشیات کیخلاف 6 کارروائیوں میں 190 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 190 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں دوحہ جانے والے تین مسافروں سے مجموعی طور پر 3 کلو آئس برآمد کی۔

اسی طرح باچا خان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 500 گرام ہیروئن جبکہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 52 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے۔

ترجمان نے بتایا کہ طور درہ بارڈر خیبر سے 186 کلو چرس برآمد کرلی، اسی طرح اسلام آباد کے قریب روہتاس روڈ 2 خواتین سے 850 گرام آئس برآمد کی۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News