ریاض: ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، ادبی خدمات کو خراجِ تحسین

ریاض(وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتی افسران سمیت شعراء کرام اور کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی حلقہ فکروفن کی جانب سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی ادبی خدمات کے حوالے سے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں رہتے ہوئے جہاں اپنے شعری مجموعوں کے ذریعے ادب کو فروغ دیا وہیں مشاعروں اور ادبی محافل کو سجا کر بھی اردو ادب کی ترویج کی جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سفارت خانہ پاکستان کے پریس قونصلر حسیب سلطان، عالمی حلقہ فکروفن کے وائس چیرمین عدنان اقبال بٹ، صدر وقار نسیم وامق، سنیئر نائب صدر قاضی اسحاق میمن سمیت دیگر مقررین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ہمیشہ اردو ادب کے فروغ کے لیے شعراء کرام اور ادیبوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جس میں ڈاکٹر ریاض چوہدری کا کردار نمایاں رہا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب میں ڈاکٹر ریاض چوہدری کی تازہ کتاب وطن کی خوشبو کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ پہچانِ پاکستان نیوز گروپ کی جانب سے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم ایکچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں