برطانیہ میں گیری معاہدہ: حکومتی مداخلت پر اوورسیز پاکستانیوں کا اسحٰق ڈار کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں جاری گیری (Gerry) کنٹریکٹ کے معاملے پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے بروقت اور فیصلہ کن اقدام کو اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن امجد ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت کے بعد مذکورہ معاہدے کا جامع جائزہ لیا گیا تاکہ ریاستی مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ بیان کے مطابق اب اس سروس کو اختیاری قرار دے دیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اپنی سہولت کے مطابق سروس استعمال کرنے یا براہِ راست ایمبیسی سے ٹوکن حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کی ایران پر ہونے والے بلاجواز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیس کے ڈھانچے کا ازسرِ نو جائزہ لے کر ادائیگی کی شرح میں کمی کی گئی ہے، جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا ایک اہم مطالبہ تھا۔

امجد ملک نے اس پیش رفت کو ذمہ دار اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عوامی آواز کو نہ صرف سنتی ہے بلکہ اس پر مؤثر عملدرآمد بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی آراء کو پالیسی سازی میں شامل کرنا خوش آئند ہے اور یہ اقدام شفافیت، انصاف اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے اور بروقت اقدامات کرنے پر اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا جانا چاہیے۔

مزید خبریں