چوہدری فیصل اسحاق کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی مانچسٹر کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام

مانچسٹر/برطانیہ(ندیم طاہر) صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ” چوہدری فیصل اسحاق” کے تایا جان حاجی عبدالرزاق گزشتہ روز پاکستان میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے چوہدری فیصل اسحاق کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی مانچسٹر کے اعزاز میں مسجد قباء میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

افطاری تقریب میں مانچسٹر اور گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے لیے اجتماعی طور پر دعائے مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی۔

اس موقع پر موجود افراد نے چوہدری فیصل اسحاق سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

مزید خبریں