بدھ,  08 مئی 2024ء
پاکستانی نژادیورپیئن شہری راؤرفیق پاکستان میں صاف ستھری،خوبصورت سڑکوں کے معترف

مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز)یورپ سے آئے پاکستانی شہری رائو محمد رفیق سیاحتی مقامات ابیٹ آباد،مظفرآباداورمری میںصاف ستھری اور خوبصورت سڑکوں کے معترف نکلے ۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یورپ سے آئے پاکستانی شہری راؤ محمد رفیق نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا پوری دنیا گھومی ہے اور سیاحت کرتے رہے ہیں، یورپ کے تقریبا تمام ممالک میں سیر و سیاحت کے لیے بھی جاتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں انہوں نے پاکستان آ کرمانسہر،ابیٹ آباد،مظفرآباد اور پھر مری کادورہ کیا ،اتنے خوبصورت اور صاف ستھرے روڈ دیکھ کر دل خوش ہوگیا، ایسے روڈ یورپ میں دیکھے تھے اور مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ پاکستان میں بھی اتنے خوبصورت اور صاف ستھرے روڈ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا یورپ سے بھی زیادہ خوبصورت اور صاف ستھرے روڈیہاں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا تمام تر کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں موٹروے اور سڑکوں کے جال بچھائے۔

راؤ محمد رفیق نے کہا کہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں مگر کوئی بھی سیاسی جماعت ،سیاسی لیڈر یا رہنما اچھا کام کرے تو ہمیں اس کو بطور پاکستانی سراہنا چاہیے، ہمیں کسی پارٹی اور کسی سیاسی رہنما سے وابستگی سے ہٹ کر جو چیز دیکھنے کو صحیح ملے اس کا معترف ہونا چاہیے۔

راؤ محمد رفیق نے کہا کہ پارٹی چاہے پیپلز پارٹی ہو، تحریک انصاف ہو، مسلم لیگ ن اورلیڈر عمران خان ہوں، نواز شریف یا زرداری، ہمیں اس چیز سے کوئی غرض نہیں ہے، پاکستان کے لیے جو اچھا کرے گا، ہم انہیں اور ان کے کاموں کو سراہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب میں بطور وزیراعلی کام کر رہی ہیں اور وہ بالکل اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہت زبردست کام کر رہی ہیں، ہم نے دیکھا ہے کہ وہ پنجاب میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

محمد رفیق نے کہا کہ ابھی حکومت بنے ہوئے تین سے چار ماہ بھی نہیں ہوئے اور ہم مریم نواز شریف پر تنقید کرنے لگ گئے ہیں میرا نہیں خیال کہ یہ درست بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے ،انہیں ٹائم دیں ،انہیں اپنا کام کرنے دیں، چار سے پانچ سال بعد دیکھیں ،اگر وہ ڈلیور نہیں کر پائیں تو پھر آپ تنقید کریں لیکن اگر وہ ڈلیور کر رہی ہیں یا ڈلیور کرنے جا رہی ہیں تو ہمیں اس کو سراہنا چاہیے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News