اتوار,  19 مئی 2024ء
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا گیا نہایت جذباتی خط سوشل میڈیا پر وائرل

 

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا اپنے مداحوں کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خط سلمان خان نے خود لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم میں نے پیار کیا،کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خط میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سب سے پہلے تو میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے پسند کیا اور میرے مداح ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ میں سخت محنت اور لگن سے کام کر رہا ہوں اور میری تمام تر توجہ کام پر ہے، میں مستقبل میں بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اب میں جو بھی فلم کروں گا اس کا موازنہ میری فلم سے کیا جائے گا۔ اس لیے جب بھی آپ میری نئی فلم کے بارے میں کوئی اعلان سنیں، یقین رکھیں کہ یہ اچھی فلم ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ نے مجھ سے پیار کرنا چھوڑ دیا اور میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں، اسی دن میرا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ ہم اداکار صرف آپ لوگوں کی وجہ سے ہی اسٹار بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سلمان خان کے 36 برس مکمل ہونے کو ہیں۔

سلمان خان نے اپنے کیریئر کی دوسری فلم میں نے پیار کیا میں مرکزی کردار ادا کیا اور اسی فلم سے انہیں شہرت ملی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News