منگل,  07 جنوری 2025ء
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کر دیا۔

عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایاجائے گا۔

عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکیل کو بھی محفوظ فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے، اس کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کرکے چھ جنوری کر دی گئی تھی تاہم اب فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں