پیر,  04 نومبر 2024ء
کراچی میں ایک شخص نے مسجد کے احاطے میں خودکشی کرلی،دیکھیں تفصیل

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 11 کی مسجد میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص اختر مسجد میں رہائش پذیر تھا۔ اس نے تہہ خانے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے ایک 9 ایم ایم پستول اور ایک گولی کا خول برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں