اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
کراچی ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے کی وجہ سے قریب موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کر کے تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں