هفته,  23 نومبر 2024ء
جہانگیر ترین کے سیاست چھوڑنے پر عبدالعلیم خان کا ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے جہانگیر خان ترین کے استعفے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں علیم خان نے کہا کہ انہیں جہانگیر ترین کے فیصلے پر شدید دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر ترین اعلیٰ صلاحیت کے حامل پروفیشنل ہیں۔

علیم خان نے کہا کہ کسی بھی حکومت میں جہانگیر ترین کی موجودگی اس حکومت کے لیے اعزاز کی بات ہے، بدقسمتی سے کوئی بھی حکومت جہانگیر ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ میں ہوں

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جہانگیر ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست رہیں گے، ان کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین ہیں، وہ سیاست کے علاوہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں۔

مزید خبریں