اتوار,  24 نومبر 2024ء
آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 اراکین نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پانچ نومنتخب آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے این اے 189 سے شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد غزن عباسی سے ملاقات کی۔

تمام اراکین نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے آزاد ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے جذبے کی قدر کرتا ہوں، آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے کارواں کا حصہ بنے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا پہلا ایجنڈا ملک کی معاشی خوشحالی اور خوشحالی ہے۔.

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور جذبے کو سراہا۔

دوسری جانب نومنتخب اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف کے ترقیاتی ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں