لاہور (روشن پاکستان نیوز) سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا 14 واں اجلاس طلب کر لیا۔پنجاب اسمبلی کا 14 واں اجلاس 5 ستمبر بروز جمعرات دوپہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔