اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
مرحوم رانا افضال وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی اور رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج عاطف رؤف نے ایکس پر خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔