لاہور (روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ انسدداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے ضمانت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے حافظ فرحان عباس کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو 2 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے حافظ مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔











